مصر ؛ ريفرنڈم كے حق میں اسلام پسندوں كے ملك گير مظاہرے

IQNA

مصر ؛ ريفرنڈم كے حق میں اسلام پسندوں كے ملك گير مظاہرے

22:43 - December 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2462256
بين الاقوامی گروپ : آج ۱۱ دسمبر كو مصر میں اسلامی جماعتوں كے الائنس كی كوششوں سے ريفرنڈم كے حق میں مظاہروں كا انعقاد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اخبار مصر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی مختلف اسلامی تنظيموں اور جماعتوں من جملہ اخوان المسلمين پر مشتمل الائنس نے ۹ دسمبر كو ريفرنڈم كی حمايت كے لیے قاہرہ میں مظاہرے برپا كرنے كا اعلان كيا تھا ۔
اخوان المسلمين كے ترجمان "محمود غزلان" نے اعلان كيا : یہ دومظاہرے منگل كے دن "قانونی جواز اور قومی يكجہتی " كے شعار كے ساتھ منعقد كیے جائیں گے۔
واضح رہے كہ یہ مظاہرے ايسے وقت منعقد كیے جارہے ہیں جب مصری صدر كی مخالف جماعتوں نے ۱۵ دسمبر كو ريفرينڈم كے خلاف بڑے پيمانے پر ريلياں نكالنے كا اعلان كيا ہے ۔
1150864
نظرات بینندگان
captcha