فرانس کے مختلف شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیاں

IQNA

فرانس کے مختلف شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیاں

23:29 - December 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2463205
بین الاقوامی گروپ : ۱۵ دسمبر کو فرانسیسی عوام ملک کے مختلف بڑے شہروں مین غزہ کے محاصرے کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «europalestine»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۵ دسمبر کو فرانس کے بڑے شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کے گرد اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
ان ریلیوں کے دوران فرانسوی مسلمان جمع ہو کر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں گے جو پچھلے ٦ سال سے اسرائیلی محاصرے میں مصیبتیں جھیل رہے ہیں اسی طرح دو ملین سے زائد فلسطینیوں پر ہونے مظالم کے ساتھ ساتھ غذا اور ادویات کی کمی سے پیدا ہونے والی ناگفتہ بہ حالت کی مذمت کریں گے ۔
1152215
نظرات بینندگان
captcha