ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «elwatan»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نبیل رجب کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن انسانی حقوق کے اداروں سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شدید احتجاج کے بعد عدالت نے اس سزا میں ایک سال کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔
نبیل رجب کے وکیل "محمد الجیشی" نے "ٹویٹر" کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا : عدالت نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم نبیل رجب کو "سیکورٹی فورسزکی توہین" پر مبنی الزام سے بری کرتے صرف ۲ سال کی سزا سنائی ہے ۔
1152591