بحرین ؛ انسانی حقوق کے لیے فعال شیعہ کارکن کی سزا میں کمی کا اعلان

IQNA

بحرین ؛ انسانی حقوق کے لیے فعال شیعہ کارکن کی سزا میں کمی کا اعلان

23:29 - December 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2463206
بین الاقوامی گروپ : بحرین میں عدالت نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم "نبیل رجب" کی سزا میں تجدید نظر کرتے ہوئے اس میں ایک سال کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «elwatan»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نبیل رجب کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن انسانی حقوق کے اداروں سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شدید احتجاج کے بعد عدالت نے اس سزا میں ایک سال کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔
نبیل رجب کے وکیل "محمد الجیشی" نے "ٹویٹر" کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا : عدالت نے انسانی حقوق کے لیے سرگرم نبیل رجب کو "سیکورٹی فورسزکی توہین" پر مبنی الزام سے بری کرتے صرف ۲ سال کی سزا سنائی ہے ۔
1152591
نظرات بینندگان
captcha