سوئٹزرلينڈ میں وہابی مولوی كے داخلے پر پابندی

IQNA

سوئٹزرلينڈ میں وہابی مولوی كے داخلے پر پابندی

23:26 - December 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2464212
بين الاقوامی گروپ : سوئٹزرلينڈ كی حكومت نے وہابيوں كے معروف مفتی شيخ محمد العريفی كو شہر فريبيرگ میں منعقد ہونے والے مسلمانوں كے سالانہ اجتماع میں شركت سے روك ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «kipa-apic»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ آج ١۵ دسمبر سے سوئٹزرلينڈ كے مسلمانوں كی مركزی شوری كی دوسری سالانہ نشست كا آغاز ہو رہا ہے جبكہ اس سے قبل بعض اسلامی تنظيموں نے شوری كی جانب سے وہابی مفتی كو دعوت ديئے جانے پر نشست كے بائيكاٹ كا اعلان كيا تھا ۔
مركزی شوری كے حكام نے ان تنظيموں كے درخواست كو نظر انداز كرتے ہوئے وہابيوں كے معروف مفتی شيخ محمد العريفی كو نشست میں خطاب كے لیے مدعو كيا تھا جس پر حكومت نے ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے اس كے ملك داخلے پر پابندی عائد كردی ہے ۔
1153723
نظرات بینندگان
captcha