ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اخوان المسلمين كی حزب انصاف كے ايك ركن نے گزشتہ روز ۱۵ دسمبر كو شروع ہونے والے ريفرينڈم میں ۵٦ فيصد عوام نے نئے آئين كے حق میں ووٹ ديا ہے ۔
واضح رہے كہ ۱۰ صوبوں میں جاری ريفرينڈم كے پہلے مرحلے میں حزب انصاف كے اميدواروں نے شركت كی ہے جبكہ یہ رپورٹ ووٹوں كی ۹۹ فيصد گنتی مكمل ہونے كے بعد جاری كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ريفرينڈم كا پہلے مرحلہ گزشتہ روز مصر كے ۱۰ صوبوں میں شروع ہوا ہے جبكہ آئندہ ہفتے یہ ديگر صوبوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
1154541