عراق میں بم دھماكہ ؛ 14 ايرانی زائرين زخمی

IQNA

عراق میں بم دھماكہ ؛ 14 ايرانی زائرين زخمی

21:20 - December 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2465651
بين الاقوامی: آج 17 دسمبر كو عراق كے شہر سامرا میں بم دھماكہ كے نتيجہ میں 14 ايرانی زائرين زخمی ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم چينل سے نقل كيا ہے كہ یہ بم دھماكہ سامرا كے نزديك كار میں نصب كيا گيا تھا جونہی ايرانی زائرين كی بس سامرا كے نزديك پہنچی، اچانك دھماكہ ہوا اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ايران كی حج و زيارات كے پبلك ريليشنز كے ڈائريكٹر بنيامين شكوہ فر نے اس بارے میں كہا: بعض ذرائع كے مطابق اس دھماكہ میں 2 افراد كے شہيد ہونے كی اطلاع ملی ہے، ليكن ہمیں اس حادثہ میں صرف 14 افراد زخمی ہونے كی خبر موصول ہوئی ہے اور كسی كے شہيد ہونے كی اطلاع نہیں ملی۔
1155550
نظرات بینندگان
captcha