ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Albawaba»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نمائش شارجہ كی ميوزيم ايسوسی ايشن كی كوششوں اور شارجہ كے محكمہ ثقافت كے سربراہ "عبداللہ العويس" كے ساتھ ساتھ شارجہ كے فنون سينٹر كے انچارج "ہشام مظلوم" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش شارجہ میں جاری اسلامی فنون فيسٹيول كا حصہ ہے جس میں خطاطی ، ڈرائنگ ، فوٹوگرافری اور مجسمہ سازی كے آثار كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پندرہویں اسلامی فنون فيسٹيول كا آغاز ۱۲ دسمبر كو شارجہ كے سلطان "محمد القاسمی" كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
1155724