شارجہ میں اسلامی ہنری ورثے كی نمائش كا آغاز

IQNA

شارجہ میں اسلامی ہنری ورثے كی نمائش كا آغاز

23:37 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466412
بين الاقوامی گروپ : ۱٦ دسمبر كو شارجہ میں پندرہویں اسلامی فنون فيسٹيول كے ضمن میں اسلامی ہنری ورثے پر مشتمل نمائش كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Albawaba»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نمائش شارجہ كی ميوزيم ايسوسی ايشن كی كوششوں اور شارجہ كے محكمہ ثقافت كے سربراہ "عبداللہ العويس" كے ساتھ ساتھ شارجہ كے فنون سينٹر كے انچارج "ہشام مظلوم" كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش شارجہ میں جاری اسلامی فنون فيسٹيول كا حصہ ہے جس میں خطاطی ، ڈرائنگ ، فوٹوگرافری اور مجسمہ سازی كے آثار كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پندرہویں اسلامی فنون فيسٹيول كا آغاز ۱۲ دسمبر كو شارجہ كے سلطان "محمد القاسمی" كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
1155724
نظرات بینندگان
captcha