۸روزہ جنگ كے بعد حماس كی محبوبيت میں نماياں اضافہ

IQNA

۸روزہ جنگ كے بعد حماس كی محبوبيت میں نماياں اضافہ

23:37 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466414
بين الاقوامی گروپ : كرانہ باختری اور غزہ میں فلسطين كے سروے اور سياسی تحقيقاتی مركز (PSR) كی سروے رپورٹ اس بات كی نشاندہی كررہی ہے كہ غزہ پر اسرائيل كے ۸ روز تك جاری رہنے والے حملوں كے بعد حماس كی محبوبيت میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۷ دسمبر كو مذكورہ مركز نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : یہ سروے غزہ كے خلاف اسرائيلی جنگ كے خاتمے اور حماس كے سياسی ونگ كے صدر "خالد مشعل" كی جانب سے جنگ زدہ علاقوں كے دورے كے بعد ۱۳ سے ۲۵ دسمبر تك كيا گيا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا : اگر فلسطين كے وزير اعظم "اسماعيل ہنیہ" دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں تو يقينی طور پر "محمود عباس" كو شكست كا سامنا كرنا پڑے گا۔
1156090
نظرات بینندگان
captcha