ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «العهد نيوز»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامیہ کی عوامی تحریکوں نے شہریوں سے "قیدوں کو توڑ دو" نامی اس پروگرام میں پھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔
یہ عظیم الشان پروگرام عوامیہ کے "کربلا" چوک میں منعقد کیا جائے گا جس کے دوران عوامی تحریکیں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کریں گی ۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام ، شعر خوانی اور خطابات کے ساتھ ساتھ اپنے افکار اور نظریات کو بیان کرنے کے لیے آزادانہ گفتگو پر مشتمل ہو گا۔
1158994