ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ جمعرات كو "احمد بدر الدين حسون" نے ايران كی سيكورٹی كونسل كے سيكرٹری جنرل "سعيد جليلی" كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : شام كی سرزمين پر اسرائيل كا حملہ درحقیقت دشمن كی سازشوں كو بے نقاب اور ملك میں جاری خانہ جنگی میں صیہونيوں كے ہاتھ كو نماياں كرنے كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے اسلامی دنيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قائدانہ اور تعميری كردار كی تجليل كرتے ہوئے تمام مسلمانوں كو دشمن كی سازشوں كے مقابل میں ہوشياری سے كام لينے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
1181001