شيخ الازہر اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر سے ملاقات كریں گے

IQNA

شيخ الازہر اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر سے ملاقات كریں گے

23:49 - February 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2491463
بين الاقوامی گروپ : آج ۴ فروری كی صبح مصر كے اسلامی مركز "الازہر" نے اعلان كيا : شيخ الازہر "احمد الطيب" ۵فروری بروز منگل ، اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "محمود احمدی نژاد" كے ساتھ الازہر میں ملاقات كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الاہرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ كل ۵ فروری كوشيخ الازہر صدر محمود احمدی نژاد كی ميزبانی كریں گے اور اس ملاقات كے دوران صدر احمدی نژاد كے ہمراہ وفد ، الازہر سے منسلك مجمع تحقيقات اسلامی كے بعض اراكين اور اس مركز كے سينئر علما پر مشتمل ايك وفد شركت كرے گا ۔
شيخ الازہر اور محمود احمدی نژاد كے درميان ہونی والی اس پہلی ملاقات كے دوران عرب اور اسلامی دنيا سميت بين الاقوامی سطح كے مسائل اور مقامی سطح كے ساتھ ساتھ خطے میں الازہر كے كردار پر تبادلہ خيال كيا جائے گا ۔
1183126
نظرات بینندگان
captcha