الجزائر میں قرآن كريم كے قومی ہفتے كا آغاز

IQNA

الجزائر میں قرآن كريم كے قومی ہفتے كا آغاز

23:46 - February 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2492144
بين الاقوامی گروپ : ۴ فروری كو الجزائر كے دارالحكومت "الجزيرہ" میں ۴۵ قاريوں اور حفاظ كرام كی موجودگی میں قرآن كريم كے چودہویں قومی ہفتے كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «letempsdz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ قرآن كريم كے چودہویں قومی ہفتے كا آغازگزشتہ روز وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے "قرآن ؛ علوم اور فقہ كے احيا كی دعوت" كے عنوان سے دارالحكومت الجزيرہ میں كيا گيا ہے جو ٦ فروری تك جاری رہے گا ۔
الجزائر كی قومی شوری كے صدر "عبد القادر بن صلاح" نے گزشتہ روز قرآنی ہفتے كی افتتاحیہ تقريب میں خيال ظاہر كيا : ہم سب كو قرآن كے ساتھ تمسك كے ذريعے اپنے تمام علوم میں تجديد نظر كرنے اور ترقی كے راستوں كا كھوج لگانے كی كوشش كرنی چاہيئے ۔
1183730
نظرات بینندگان
captcha