بين الاقوامی گروپ : لبنانی وزارت خارجہ كے اميگريشن اموركے ڈائريكٹر جنرل نے ابو نضال نامی فلسطينی ايجنٹ كے ہاتھوں امام موسی صدر كی پھانسی سے متعلق كويتی اخبار كے دعوے پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے اعلان كيا : ليبيا ہر طرح سے كوشش كر رہا ہے كہ حقائق سے پردہ اٹھائے بغير اس كيس كو بند كرنے كا اعلان كردے۔