ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islametinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ برما میں جاری مسلمانوں كے قتل عام كو ركوانے كے لیے قائم كی گئی بين الاقوامی كمیٹی نے دنيا بھر كے مسلمانوں اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم افراد كو سوئٹزرلينڈ میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے احتجاجی مظاہرہ برپا كرنے كی دعوت دی ہے ۔
یہ مظاہرہ مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۱:۳۰ پر اقوام متحدہ سے مربوط محكمہ موسميات كے دفتر كے سامنے منعقد كيا جائے گا اور ميانمار كے مسلمانوں كے ساتھ احساس ہمدردی ركھنے والے تمام افراد كو اس مظاہرے میں شركت كی دعوت دی گئی ہے ۔
1210088