امریکہ کی نو مسلم مشرقی امور کی محقق مانیکا ویٹ نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ گفتگو کے دوران خیال ظاہر کیا : رفتار و گرفتار میں عظمت و وقار حضرت زہرا(ع) کی شناخت کا ذریعہ ہے اور آپ (ع) اپنی مختصر سی زندگی میں مسلمان خاتون کا کامل نمونہ تھیں ۔
اس سے قبل امریکی فوج میں کام کرنے والی مانیکا ویٹ نے مزید کہا : اسلام قبول کرنے سے پہلے میرے نزدیک زندگی میں کامیابیوں کا معیار بہت زیادہ مختلف تھا اس وقت میری زیادہ تر توجہ پیسے ، لباس اور ظاہری عیش و عشرت کے حصول پر تھی لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد جب میں حضرت زہرا(ع) کی سیرت مبارکہ سے آشنا ہوئی تو مجھے اپنی غلطیوں کا احساس ہوا ۔
1213342