مدینہ اور ریاض میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

IQNA

مدینہ اور ریاض میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

23:39 - April 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2520955
بین الاقوامی گروپ : سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ اور ریاض میں شہریوں کی جانب سے "الحائر" جیل میں ہونی والی قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے ہیں ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "جہینہ نیوز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاض کے شہریوں نے ملک کی بدنام زمانہ جیل "الحائر" میں رونما ہونے والے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور قرآن کی بے حرمتی میں ملوث مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسی طرح مدینہ منورہ میں بھی جوانوں نے قرآن شان میں گستاخی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ کو فوری طور پر معزول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1214629
نظرات بینندگان
captcha