ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس تعزیتی پروگرام سے کلچرل منسٹری کے سربراہ ابراھیم ترکمن خطاب کریں گے
اس تعزیتی پروگرام میں مذکورہ تقریر کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا
پروگرام مقامی وقت کے مطابق تین بجے اونیسکو ہال بیروت میں شروع ہوگا جو المنار ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا
ابراھیم ترکمن اس تعزیتی پروگرام میں شرکت کے علاوہ بیروت میں رایزنی مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے
جناب ابراھیم ترکمن لبنان کے وزیر ثقافت باریمون عریجی اور لبنان نیشنل کالج کے سربراہ عدنان سید حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔