ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ الشیخ نوری ہمدانی نے دشمنوں بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں سے ہوشیار اور آگاہ رہنے کی تاکید کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ الشیخ نوری ہمدانی نے آج قم المقدسہ میں فرمایا : کہ عصر حاضر میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض ممالک مشرق وسطی اور علاقے میں اسلامی نظام کے خلاف مختلف طرح کی سازشیں انجام دے رہے ہیں اس لئے ہمیں دشمنوں کی ان گھناؤنی سازشوں سے ہمیشہ ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہئے۔
آپ نے مزید فرمایا کہ چونکہ اسلامی نظام ایک عادل فقیہ کی سرپرستی اور رہنمائیوں میں ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور دشمن اسی نظام کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے لہذاہمیں دشمنوں کے تمام حربوں کو ناکام بنا دینا چاہیئے کیونکہ دینا کے تمام مستضعفوں کی امیدیں اسی اسلامی نظام سے وابستہ ہیں۔