یمن: تحریک انصاراللہ کے دستے پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

IQNA

یمن: تحریک انصاراللہ کے دستے پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

16:38 - January 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2696474
بین الاقوامی گروپ: یمن کے مرکز میں واقع صوبے بیضاء میں تحریک انصاراللہ کے گشتی دستے کے راستے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- رپورٹ کے مطابق یمن کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے جاری دہشتگردانہ حملوں کے دائرے میں کئے جانے والے اس دہشتگردانہ بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یمن میں القاعدہ کے دہشتگرد، اس سے قبل بھی صوبے بیضاء کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے دہشتگردانہ حملے کرتے رہے ہیں اور گذشتہ سال اکتوبر سے اب تک صوبے بیضاء میں دہشتگردوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے اس علاقے کے عوام کی درخواستوں پر تشکیل پانے والی عوامی کمیٹیوں کے کارکنوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

63800

نظرات بینندگان
captcha