ایکنا نیوز- المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اپنی پناہ گاہیں آمادہ کرلیں۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے مختصر اور دو جملوں پر مشتمل اس پیغام میں، جو عربی اور عبری زبانوں میں «جهزوا ملاجئکم! ہے حسن نصراللہ کی تصویر کے ساتھ المنار کی سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، اسرائیل کو خـبر دار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپنی پناہ گاہیں آمادہ کرلیں۔بعض خبری ذرائع سید حسن نصر اللہ کےاسی دو کلمے کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی رات کو قنیطرہ کے علاقے میں حملہ کرکے حزب اللہ کے 6 مجاہدین کو شہید کردیا شہداء میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند شہید جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے پیغام کے بعد اسرائیلیوں پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔
اس خبر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک دن کے فاصلے پر اسکو ایک کروڑ بیس لاکھ بار سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے۔