ایکنا نیوز- آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والا قرآنی کورس جمعہ تک جاری رہے گا
قرآنی کورس بعنوان «فاطمه زهرا(س)» میں انڈونیشیاء کے ۲۳ قرآنی مراکز سے خواتین قرآنی ٹیچرز شرکت کررہی ہیں
انڈونیشیاء میں کورس کے انچارج «محمد باقر المنصوری» کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروگرام قرآنی سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ ہے جسمیں تلاوت،تجوید،اصول حفظ اور دیگر قرآنی دروس پڑھائے جارہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیاء کے مختلف قرآنی مراکز کے مرد قرآنی ٹیچرز شریک تھے۔