ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (واس)، کے مطابق قرآنی مقابلہ " رتل" کے پہلے مرحلے میں شرکت کے خواہشمند قاری واٹس اپ کے زریعے سے آڈیو فارمیٹ میں اپنی تلاوت ارسال کریں گے جسکو ججز کمیٹِی سن کر فیصلہ کرے گی کہ کس قاری کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے
فائنل مرحلہ سعودی شہر «الخبر» کے شیعہ نشین علاقے کے تبلیغاتی مرکز میں رسمی طور پر منعقد ہوگا۔
فلاحی قرآنی ادارے کے ڈپٹی چئیرمین شیخ سامی بن احمد المبیض نے اس مقابلے کے حوالے سے کہا کہ جوانوں کو قرآن مجید کی جانب مائل کرانے اور انکی حوصلہ افزائی اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لیے مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں مختلف عمر کے طلباء شرکت کررہے ہیں اور انعامات کے لیے پچاس ہزار سعودی ریال مخصوص کیے گیے ہیں۔