ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراقی نیوزایجنسی براثا کی رپورٹ کےمطابق امریکی طیارے ان دنوں داعش کومدد پہنچا رہے ہیں کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ مسئلہ آج کل ایک ایسے ملک کے لئے بڑی رسوائی میں تبدیل ہوتا جارہا ہے کہ جو عالمی دہشتگردی کے جنگ میں قیادت کا دعویدار ہے- عراق کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی اہلکاروں کی معتبر دستاویزات اور تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ نے صوبہ الانبار کے فلوجہ اور الرمادی علاقوں میں گذشتہ ہفتے داعش دہشتگردوں کے لئے کئی بار غذائی اشیاء اور فوجی سازوسامان کی کھیپ بھیجی ہے- شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین اور مشرقی عراق میں واقع صوبہ دیالہ کے حکام نے عراقی وزیراعظم کے دفتر کو اطلاع دی تھی کہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں دہشتگردوں کی شکست کے بعد، صوبہ نینوا سے دسیوں دہشتگردوں کو دوسرے صوبوں میں پہنچانے کا اقدام کیا ہے- عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے شمالی اور مغربی علاقوں میں داعش کے لئے کئی بار ہتھیاروں کی کھیپ پہنچائی ہیں- امریکی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف نام نہاد اتحاد کے فوجیوں کی مشکوک اقدامات کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے ایسا نظرآتا ہے کہ عراقی حکام جو اب تک امریکہ اور داعش مخالف اتحاد کے مشکوک رویے کو نظراندازکرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب اس سلسلے میں خاموش نہیں رہ پارہے ہیں، اس مسئلے کا جائزہ لیناچاہتے ہیں- عراق سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے سیاسی دھڑے آج کل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس مسئلے کو امریکیوں کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھائیں-