ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «نجوم مصر» کے مطابق اسلامی علمی ،تربیتی اور ثقافتی تنظیم (آیسسکو) اور ڈاکار اسلامی مرکز کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے
ان مقابلوں میں سینیگال کے مختلف شہروں سے 120 طلباء اور طالبات شریک ہیں
اسلامی علمی ،تربیتی اور ثقافتی تنظیم (آیسسکو) کے پروگرام کے تحت قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لیے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں
مقابلوں میں تجوید،حفظ قرآن اور تفسیر کے کیٹگریز شامل ہیں جنمیں موضوع کے مطابق شریک طلباء اور طالبات سے سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔ سینیگال کےدارالحکومت میں منعقدہ قومی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر کامیاب طالبعلموں کو نقد اور دیگر قیمیتی انعامات دیے جائیں گے۔