اسلام اور مغرب میں جنگ جھوٹ ہے/ دہشت گرد جوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں

IQNA

اسلام اور مغرب میں جنگ جھوٹ ہے/ دہشت گرد جوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں

12:17 - February 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2877976
بین الاقوامی گروپ: امریکی صدر نے مغرب اور اسلام میں جنگ کے شوشے کر رد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا نشانہ بھی خود مسلمان ہے۔اسلامی ممالک جوانوں کو داعش کے جال میں آنے سے روک دیں

ایکنا نیوز- سی این این کے مطابق اوباما نے بعض چینلز پر القاعدہ اور داعش کو اسلام سے مربوط پیش  کرنے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور داعش کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
امریکہ میں وائٹ ہاوس کی جانب سے منعقدہ «تشدد اور شدت پسندی سے مقابلہ» کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش ایک ارب مسلمانوں کا کسی صورت نمایندہ نہیں
اوباما نے مزید کہا کہ داعش اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے اسلام اور مغرب میں مقدس جنگ کا نعرہ بلند کررہی ہے لہذا اس سوچ اور طرز فکر کا مقابلہ ضروری ہے اور مسلمانوں کے مذہبی پیشواوں کا فرض ہے کہ وہ اس حوالے سے عوام کو آگاہ کریں
انہوں نے اسلام ممالک سے بھی کہا کہ وہ جوانوں کو داعش کے فریب میں آنے سے بچا لیں جو جوانوں کو گمراہ کرنے پر کام کررہی ہے ۔
اس کانفرنس میں سیاسی ، اقتصادی ماہرین کے علاوہ یونیورسٹی اور دیگر علمی اداروں کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

2872589

نظرات بینندگان
captcha