داعش کے ہاتھوں مصری مزدوروں کو ذبح کرنے کا واقعہ قطر میں پیش آیا ہے، لیبیا میں نہیں

IQNA

داعش کے ہاتھوں مصری مزدوروں کو ذبح کرنے کا واقعہ قطر میں پیش آیا ہے، لیبیا میں نہیں

15:52 - February 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2879172
بین الاقوامی گروپ:روس کی خلا‏ئی سیٹلائیٹ ایجنسی نے جغرافیائی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے ہاتھوں مصری مزدوروں کو ذبح کرنے کا واقعہ قطر میں پیش آیا ہے، لیبیا میں نہیں

ایکنا نیوز- شفقنا- اطلاعات کے مطابق روس کی خلائی سیٹلائیٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک جغرافیائی سرچ ٹیم تشکیل دیکر اس جگہ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے جہاں مصری شہریوں کے گلے کاٹے گئے ہیں اور حیرت انگیز نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے- روس کی فضائی ایجنسی کی ٹیم نے کہا ہے کہ جس وقت اکیس مصری عیسائیوں کو قتل کیا گیا ہے اس وقت لیبیا میں سورج نکلا ہوا تھا اور موسم صاف تھا جبکہ مصریوں کے سرقلم کئے جانے والے ویڈیو میں موسم ابرآلود اور طوفانی نظر آرہا ہے- یعنی بالکل وہی موسم جو اس وقت قطر کے ساحلوں پر تھا- روسی فضائی ایجنسی کی مشرق وسطی کے علاقے سے متعلق سیٹلائیٹ تصاویر میں سمندر کے کنارے نظرآنے والے چٹانی پھتر اور کھجور کے درختوں سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ یہ قطر کا آبادی سے خالی ایک جزیرہ ہی ہے- اس رپورٹ کے مطابق، اس واقعے سے چند دن پہلے سے اس جزیرے کے اطراف میں قطر کی فوجی گشتی گاڑیاں دیکھی گئ ہیں- روس کی فضائی ایجنسی نے اپنے دعوے کے ثبوت میں یہ بھی کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل ریتیلے ہیں اور چٹانی پھتر بہت کم ہیں، جبکہ قطر کے ساحلی علاقے پتھریلے ہیں- بنا بر ایں داعش کے فیلمبرداروں نے قطر کے پتھریلے جزیرے کے ساحلوں پر تبدیلیاں پیدا کرکے حتی الامکان لیبیا کا ساحلی علاقہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے-

41708

ٹیگس: لیبیا ، روس ، قطر
نظرات بینندگان
captcha