سعودی عرب میں «جایزه الفهد» قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے

IQNA

سعودی عرب میں «جایزه الفهد» قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے

7:14 - February 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2893688
بین الاقوامی گروپ: چھٹا الفھد قرآنی مقابلہ آئندہ ہفتے کو الزلفی صوبے میں منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «باب» کے مطابق «جایزه الفهد» قرآنی مقابلہ انجمن حفظ قرآنی الزلفی کے تعاون سے مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتطامی امور کے انچارج شیخ عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے
قرآنی مقابلوں کا مقصد حفظ اور تلاوت کے شوق کو طلباء میں پروان چڑھانا ہے
قرآنی صلاحیتوں کو ابھارنا ، متعارف کرانا اور قرآنی امور میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی، طلباء کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا اور احکام دین اور  اسلامی اصول سے واقفیت دیگر اہداف میں سے بتایا جاتا ہے
ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن والے طالب علم کو تین لاکھ ریال نقد انعام دیا جائے گا جبکہ مقابلے پانچ مختلف کیٹگریز میں منعقد ہوں گے ۔ مقابلوں میں چھوٹی طالبات سمیت ، نوجوان قاری اور حفظ وغیرہ کے شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو  خصوصی الفھد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

2890461

نظرات بینندگان
captcha