داعش کی فنڈنگ امریکہ اورتربیت اسرائیل کررہا ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی

IQNA

داعش کی فنڈنگ امریکہ اورتربیت اسرائیل کررہا ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی

12:36 - March 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2940411
بین الاقوامی گروپ: امریکہ نے پہلے طالبان اور القاعدہ کے نام پر دہشت گردی کی اب داعش کے نام پر کررہا ہے

ایکنا نیوز- جمیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی طالبان اور کبھی داعش کا سلسلہ چلاتا ہے اور انکے نام پر دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔

جنگ اخبار کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : سالوں سے القاعدہ اور طالبان کے نام پر کام کرنے کے بعد اب امریکہ اسرائیل کی مدد سے کم از کم تیس سالوں تک داعش کے نام پر دہشت گردی کو فروغ دیے گا۔
انہوں نے امن و امان کے قیام میں حکومت کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر کو روکنا مشکل نہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر عوام کو مروا رہی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha