ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے İnterAz-a،کے مطابق فقہ اسلامی کی بین الاقومی کونسل کے رکن «محمد النجیمی»، نے کہا ہے کہ سعودی حکومت بھی تسلیم کرچکی ہے کہ جمعے کو عید کا فیصلہ درست نہ تھا اور اس حوالے سے حکومت عوام کی جانب سے ایک دن کا کفارہ ادا کرے گی
جدہ شہر میں ماہرین فلکیات کے مطابق جمعرات کو چاند نہیں دیکھا گیا بلکہ زحل سیارہ کو مشاہدہ کیا گیا جسکو چاند سمجھ کر عید کا اعلان کیا گیا
لہذا سعودی حکومت ایک دن روزہ کھانے پر عوام کی جانب سے کفارہ ادا کرنے پر راضی ہوچکی ہے
سعودی عرب میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تیونس کے مفتی اعظم«شیخ حمده سعید» نے بھی اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو عید منانا غلط فیصلہ تھا اور اصل عید ہفتے کو تھی۔