مجمع اهل بیت(ع): اجلاس سے خلیل حمدان کا خطاب:عالم اسلام میں بحران اسلام دشمن خفیہ اداروں کا پیدا کردہ ہے

IQNA

مجمع اهل بیت(ع): اجلاس سے خلیل حمدان کا خطاب:عالم اسلام میں بحران اسلام دشمن خفیہ اداروں کا پیدا کردہ ہے

7:46 - August 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3344517
بین الاقوامی گروپ: عالم اسلام میں افسوسناک مسائل کی اہم وجہ امت کے اندر غیرمسلم اطلاعاتی اداروں کی مداخلت ہے


ایکنا نیوز- لبنانی«أمل» تحریک کے نمائندے خلیل حمدان نے تہران میں  مجمع جهانی اهل‌بیت(ع) کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : اسلامی ممالک میں بحران اور مسائل کی وجہ صرف شدت پسندی نہیں بلکہ اسلام دشمن طاقتوں کی ایجنسیوں کی اسلامی ممالک میں مداخلت کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آتی ہیں جو امت کے افکار کے اندر اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتی ہیں

خلیل حمدان جو لبنانی اسپیکر «نبیه بری» کے نمایندے کے طور پر اجلاس میں شریک ہے کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور تکفیری گروپوں سے صرف اسرائیل نہیں جو نفع حاصل کررہا ہے بلکہ کئے دیگر ممالک بھی اس صورتحال سے خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں
«أمل» تحریک کے رکن کا کہنا تھا: امام موسی صدر نے چالیس سال پہلے اس بات کی پیشین گوئی کی تھی کہ شدت پسندی اس وقت خطرناک صورت اختیار کرے گی جب اس کی سرکاری سطح پر حمایت کی جائے گی اور آج ہم اس بات پر گواہ ہیں کہ عالمی بینکوں اور مغربی ممالک ان شدت پسندوں کی حمایت کررہے ہیں اور ایران جو مقاومت اور حق کی حمایت کررہا ہے اسکے خلاف پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔

مجمع جهانی اهل بیت(ع) کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی خطاب کیا۔

اس اجلاس میں  700 مہمان  130 ممالک سے شرکت کررہے ہیں ۔ اجلاس چار دن تک جاری رہے گا۔

3344322

ٹیگس: مجمع ، اہل ، بیت ، اجلاس ، علما
نظرات بینندگان
captcha