سعودی عرب؛ حجرالاسود کو ہاتھ لگانے اور چھومنے پر جھگڑے

IQNA

سعودی عرب؛ حجرالاسود کو ہاتھ لگانے اور چھومنے پر جھگڑے

13:11 - September 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3364584
ریاض یونیورسٹی کے استاد نے سعودی حکام کی جانب سے حجر الاسود کو وائرس خطرات کے پیش نظر یاتھ نہ لگانے اور چھومنے سے روکنے کو نادرست قرار دیا

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق ریاض یونیورسٹی میں اسلامی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر « سعود النفیسان» نے سعودی حکام کی جانب سے اس حکم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حتی وہ بیمار افراد جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں انکو بھی روکا نہیں جاسکتا بلکہ صرف ہوشیار رہنے کی بات کی جاسکتی ہے
الفنیسان نے کہا کہ اگر حجر الاسود وائرس سے متاثر ہوتا تو اس وقت تک وہ جراثیم کا مرکز بن جاتا کیونکہ اب تک لاتعداد حجاج اس مقدس پتھر کو ہاتھ لگا چکے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ القصیم شہر کی وزارت صحت  کے اعلی نمائندے «حسین محمد حسین» نے کہا تھا کہ مقام ابراهیم(ع) اور حجرالاسود کو چھومنا اور ہاتھ لگانا صحت کے لیے خطرناک ہے اور اس سے لگنے والے ہاتھ بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔

3364458

نظرات بینندگان
captcha