منٰی کا سانحہ قضا و قدر نہیں تھا، ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکریٹریٹ

IQNA

منٰی کا سانحہ قضا و قدر نہیں تھا، ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکریٹریٹ

12:33 - October 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3377741
بین الاقوامی گروپ:ہیومن رائٹس کمیشن نے سانحہ منٰی کو عصر حاضر میں انسانیت کے خلاف رونما ہونے والا سب سے بڑا جرم قرار دیا ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی- روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکریٹریٹ نے جمعے کے دن ایک بیانیہ جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ نہایت محکم اور واضح دلیلوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ منٰی کا سانحہ قضا و قدر نہیں تھا بلکہ ایک ہولناک جرم تھا جس کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس المناک واقعے کی حقیقیت کا اس وقت گہرائی سے علم ہوتا ہے کہ جب بیت اللہ الحرام اور ماہ حرام میں دنیا کے مختلف کونوں سے آئے ہوئے حجاج کو نشانہ بنایا گیا کہ جو سر زمین وحی پر فریضہ الہی ادا کر نے کے لئے آئے ہوئے تھے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکریٹریٹ نے اپنے اس بیانیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غائب ہوجانے والے افراد کے بارے میں بات بہت عجیب ہے، کیونکہ یہاں کوئی زلزلہ نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے لوگ ملبے تلے دب کر غائب ہوجائیں اور یہاں پر یہ سوال پوچھنا ضروری ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں یہ افراد کہاں غائب ہو گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ منٰی کے المناک سانحے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے جن میں ۴۶۴ ایرانی بھی شامل ہیں۔

198936

نظرات بینندگان
captcha