ملایشیاء؛ لاوڈاسپیکر پر پابندی عائد

IQNA

ملایشیاء؛ لاوڈاسپیکر پر پابندی عائد

7:18 - October 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3382053
بین الاقوامی گروپ: ملایشیاء کے صوبے «پنانگ» میں باقاعدہ فتوی صادر کیا گیاہے جسکے مطابق اذان کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے لاوڈاسپیکر استعمال نہیں کیا جاسکتا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Malay Mail»، کے مطابق فتوی میں کہا گیا ہے کہ اذان کے علاوہ ہر دیگر پروگرام میں لاوڈاسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا اور صوبے " پرلیس" کے مفتی «عصری زین‌العابدین» نے بھی اس فتوی کی حمایت کی ہے
انہوں نے فیس بک پیچ پر لکھا ہے کہ اسلام کے مطابق لاوڈاسپیکر کا استعمال لوگوں کے آرام میں خلل ڈالنا ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ آنحضرت  (ص) لوگوں کے آرام کو خراب کرنے کے مخالف تھے اور اسپیکر سے تلاوت یا نعت و درود نشر کرنا آرام میں خلل ڈالتا ہے کیونکہ اس وقت ممکن ہے کہ بچے آرام کررہے ہو یا کویی بیمار سورہا ہو اور اس وقت اسپیکر سے ایسی چیزیں نشر کرنا اسلام کے چہرے اور تعلیمات کو بھی خراب کرتا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جہاں سو فیصدی مسلمان رہتے ہیں آذان کے علاوہ اسپیکر استعمال نہیں ہوتا تو کیا جن ممالک میں مسلمان کے ساتھ کافی تعداد میں اقلیتیں بھی موجود ہیں اسپیکر کا استعمال آذان کے علاوہ درست ہوسکتا ہے۔
ملایشیاء میں ساٹھ مسلمان آباد ہے جبکہ دیگر میں بدھ مت، عیسایی اور ہندو مذہب کے پیروکار شامل ہیں۔

3379586

نظرات بینندگان
captcha