یمن پر آل سعود کے جاری حملوں پر انصاراللہ کا انتباہ

IQNA

یمن پر آل سعود کے جاری حملوں پر انصاراللہ کا انتباہ

12:42 - October 07, 2015
خبر کا کوڈ: 3382815
بین الاقوامی گروپ:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن پر حملے جاری رکھنے والے ملکوں کو اس جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

ایکنا نیوز- سحرٹی وی- انصاراللہ نمایندے  نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے اندر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے ملکوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

صالح الصماد نے یمنی عوام کی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جارح ممالک کو یمن میں منہ کی کھانا پڑے گی اور وہ کچھ حاصل کئے بغیر ہی میدان جنگ سے فرار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
یمن سے ایک اور خبر یہ ہے کہ عدن سے جنگی حکمت عملی کی بنیاد پر انصاراللہ کی پسپائی کے بعد، کہ جس کا مقصد دارالحکومت صنعا کی حفاظت کرنا ہے، یمن کی مستعفی حکومت کے آلہ کاروں نے اس شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے منگل کے روز عدن میں سعودی آلہ کار اور مستعفی عہدیدار خالد بحاح کی رہائشگاہ پر میزائلی حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بیس فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، یمن پر آل سعود کے تسلط اور اس ملک میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت کا اقتدار بحال کرنے کی غرض سے گذشتہ چھبّیس مارچ سے وحشیانہ حملے کر رہے ہیں جن میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات کے تباہ ہونے کے علاوہ ہزاروں بے گناہ عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

199047

نظرات بینندگان
captcha