سعودیہ کے 17 ایف 16 جنگی جہاز اور9 ہیلی کاپٹر تباہ/66 افسر ہلاک

IQNA

سعودیہ کے 17 ایف 16 جنگی جہاز اور9 ہیلی کاپٹر تباہ/66 افسر ہلاک

10:09 - October 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3386219
بین الاقوامی گروپ:اللہ تعالی کی مدد اور نصرت اسے کہتے ہیں کہ یمن کے ایک میزائل حملے میں سعودی عرب کے 17 ایف 16 جنگی جہاز ، 9 ہیلی کاپٹرتباہ اور 66 فوجی افسر سمیت 450 ہلاک ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے الاتحاد پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد اور نصرت اسے کہتے ہیں کہ یمن کے ایک میزائل حملے میں سعودی عرب کے 17 ایف 16 جنگی جہاز ، 9 ہیلی کاپٹرتباہ  اور 66 فوجی افسر سمیت 450 فوجی اور دیگر اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے کل سعودی عرب کے المشیط ہوائی اڈے پر ایک اسکڈ میزائل داغا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 17 ایف 16 جنگی جہاز ، 9 ہیلی کاپٹرتباہ  اور 66 فوجی افسر ہلاک  ہوگئے ہیں اور ہوائی اڈہ آٹھ گھنٹے تک آگ کے شعلوں میں جلتا رہا ۔ اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے پر کام کرنے والے 83 سویلین بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افسروں میں دو اعلی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ یمنی فورسز نے اللہ تعالی کی مدد سے اسکڈ میزائل کو دقیق نشانے پر لگایا۔ اس سے قبل یمنی فورسز کے حملے میں سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ ہلاک ہوگئے تھے۔

1858908

ٹیگس: یمن ، حملہ ، سعودی ، ہلاک ، فوجی
نظرات بینندگان
captcha