ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق ، روزنامه «الوطن» نے خبر دی ہے کہ داعش نے عوام کو شہر سے باہر نہ جانے کا حکم دیا ہے۔
داعش اس شہر کا رابطہ بیرونی دنیا سے بھی ختم کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے جمعرات کو انٹرنیٹ کونیکشن ختم کیا جارہا ہے
داعش مخالف آزاد فورسز کے جاسوسوں کا شہر میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد اس پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے
خبروں کے مطابق داعش ہوائی حملوں کے پیش نظر انسانی ڈھال کے طور پر ان شہریوں کو استعمال کرنا چاہتی ہے
سوشل میڈیا پر شایع ہونے والی فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ داعش کے عناصر 200 بچوں کو داعش میں شمولیت سے انکار پر وحشیانہ انداز میں قتل عام کررہے ہیں۔