یمن کی جنگ کو طول دینے کے لیے سعودی عرب کی کوشش بے فائدہ

IQNA

یمن کی جنگ کو طول دینے کے لیے سعودی عرب کی کوشش بے فائدہ

14:10 - November 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3452838
بین الاقوامی گروپ:تحریک انصار اللہ یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے کہا ہے کہ یمن کے عوام کے جذبے کو کمزور کرنے کے مقصد سے جنگ یمن کو طول دینے کے لیے سعودی حکومت کی کوشش کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ سعودی امریکی اتحاد کے تقریبا آٹھ مہینوں سے جاری وحشیانہ حملوں سے ملت یمن نے ہار نہیں مانی ہے۔ انھوں نے عالمی برادری کی جانب سے یمن کی جنگ اور محاصرے کے خاتمے، جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور بحران یمن کے حل کی راہ حل پیش کرنے سمیت ملت یمن کے مطالبات کی حمایت کرنے پر زور دیا۔

صالح الصماد نے سعودی عرب کی حکومت کے مقابل اقوام متحدہ کے کمزور موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقف ملت یمن کے مصائب و مشکلات میں اضافے کا باعث بنا ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اور یمن کے امور میں اس کے خصوصی نمائندے سچائی اور صداقت کے حامل نہیں ہیں۔

تحریک انصار اللہ یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے مزید کہا کہ جنگ یمن کے بارے میں تمام تر تلخیوں کے باوجود ہم ایسے کسی بھی تعمیری موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ جو جنگ کو روکنے، محاصرے کو ختم کرنے اور جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مدد دے۔

200584

نظرات بینندگان
captcha