ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق اسلامی تحریک نایجیریا نے بعض میڈیا کے
کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ بعض میڈیا میں حکومتی ایما ہر مطالبہ
کیا گیا ہے کہ شیخ زکزاکی فرقے اور انکے حامیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عاید
کی جائے۔
اسلامی تحریک کے بیان میں وضاحت کی گئی ہےکہ شیخ زکزاکی تحریک کسی مخصوص
فرقے کانام یا صرف شیعوں کی تنظیم نہیں بلکہ اسمیں لاکھوں شیعہ – سنی افراد
شامل ہیں جو اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے۔
اسلامی تحریک نے یوم القدس مظاہروں میں عوامی استقبال کا حوالہ دیتے ہوئے
مطالبہ کیا کہ سنی اور عیسائی علما شیعوں کے خلاف فوجی مظالم روکنے کے لیے
کردار ادا کریں۔