ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Bristol Post»،کے مطابق اگلے اتوار کو جامع
مسجد ایسٹون سے بریسٹول میں واقع مدنی مسجد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا
گیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ہزاروں عاشقان رسول (ص) اس میں شرکت
کریں گے
پروگرام بریسٹول میں واقع چار مساجد کی جانب سے پروگرام بنایا گیا ہے
اس جشن ریلی میں علما سیرت رسول اکرم (ص) کے حوالے سے خطاب اور معاشرے میں ہم آہنگی پر تقاریر کریں گے
ریلی کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں اور پولیس اور دیگر حکام سے اجازت نامہ بھی لیا جاچکا ہے.
ریلی کمیٹی کے رکن افضل شاه کے مطابق میلادالنبی(ص) ریلی بریسٹول شہر کی سب سے بڑی ریلی ثابت ہوگی.
نیوکاسٹل شہر کے مسلمان بھی جشن میلاد النبی (ص)اور جشن میلادحضرت عیسی پیغمبر(ع) کے حوالے سے ریلی نکالیں گے
جسمیں سیرت رسول اکرم (ص)کی روشنی میں امن و محبت پر تاکید اور دہشت گردی اور تشدد سے بیزاری کا اظھار کیا جائے گا.