عراقی مجلس اعلی کے سربراہ نے وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر اتحاد نہ کیا گیا تو اسکا نقصان سب کو ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس وقت سب کو شدت پسندی کا خطرہ درپیش ہے اور صرف اتحاد و
وحدت سے اس کا مقابلہ ممکن ہے اور اس حوالے سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس
کانفرنس کے نتایج سے دیگر عالمی اداروں کو آگاہ کرنا مفید ہوگا
عمار حکیم نے عراق کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق میں
شیعہ سنی وحدت سے دشمن کا مقابلہ کیا جارہا ہے اور شام کے ساتھ لبنان میں
بھی اسی فارمولے سے دشمن کا مقابلہ ممکن ہے
وزیر اوقاف اردن: اردن کے صدر نے تکفیر کو حرام قرار دیا ہے
اردن کے وزیر اوقاف هائل عبدالحفیظ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت امت کو شدید خطرات در پیش ہے اور اسی حوالے سے مذاہب اور مسالک کے اتحاد کو اہم قرار دیتے ہوئےاردن کے صدر نے دیگر فرقوں کی تکفیر کو حرام قرار دیا ہے
انہوں نے جنگ کی بجائے گفتگو کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان جنگوں سے صرف صھیونیوں کو فائدہ پینچ رہا ہے
انکا کہنا تھا کہ اگر مسلمان آپس میں لڑ پڑیں تو مسلمانوں کا اصل مسئلہ یعنی قدس اور فلسطین خانہ فراموشی کے سپرد ہوں گے۔