مکہ میں تحریف شدہ قرآن زیاد ہ کیوں ؟

IQNA

مکہ میں تحریف شدہ قرآن زیاد ہ کیوں ؟

7:56 - January 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500062
بین الاقوامی گروپ: مکہ مکرمہ میں تحریف شدہ قرآنی نسخوں کی کثرت کی وجہ کا اعلان کیا گیا

ایکنا نیوز- ایکنا نیوز- روزنامه «الاقتصادیه» کے مطابق مکہ مکرمہ میں تین سو سے زائد تحریف شدہ قرآنی نسخوں کو قبضے میں لیا گیا ہے

وزارت ثقافت کی جانب سے تحریف شدہ قرآنی نسخوں کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی جس نے تحقیقات کے بعد اعلان کیا کہ چار مختلف وجوہات کی بناء پر مکہ میں تحریف شدہ قرآنی نسخے پائے جاتے ہیں



رپورٹ کے مطابق «ملک فهد» پبلیکیشنز کی جانب سے کم قرآن چھاپنا، قرآنی نسخے دیگر ممالک سے لانے پر نظارت کی کمی، سعودی عرب میں غیر منظم اشاعتی اداروں کا وجود اور حج کے لیے آنے والے زایرین کی جانب سے تحریف شدہ قرآن لانا ان وجوہات میں شامل ہیں


وزارت ثقافت کے مطابق قرآن مجید کے نسخے عام دکانوں پر بغیر نظارت کے فروخت کیے جاتے ہیں جہاں مختلف غیر تصدیق شدہ قرانی نسخے موجود ہیں.
نظرات بینندگان
captcha