ایکنا نیوز-
اخبارالسوڈان کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «جایزه خرطوم» کی اختتامی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے سوڈانی صدر نے قرآن کو
کتاب نجات قرار دیا
انہوں نے قرآنی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ظلم و
بربریت کی دنیا میں راہ نجات قرآن پر عمل سے ممکن ہے ۔
عمر البشیر نے امت اسلامی
میں اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وحدت ہی سے قدس کی آزادی ممکن ہے
انہوں نے اختلافات کو اسلام دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعمار کی پوری کوشش ہے کہ امت کو قرآن مجید سے دور رکھا جائے
دس روز سے جاری ساتویں
بین الاقوامی حفظ،تفسیر اور حسن قرآت قرآنی مقابلہ «جایزه خرطوم» گذشتہ روز اختتام کو پہنچا۔