عمر البشیر: بحرانی دنیا سے نجات کا راستہ قرآن میں پوشیدہ ہے

IQNA

عمر البشیر: بحرانی دنیا سے نجات کا راستہ قرآن میں پوشیدہ ہے

8:56 - January 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500109
بین الاقوامی گروپ: سوڈان کے صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکلات سے لبریز دنیا سے نجات کا راستہ قرآن مجید ہے

ایکنا نیوز- اخبارالسوڈان کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «جایزه خرطوم» کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی صدر نے قرآن کو کتاب نجات قرار دیا


انہوں نے قرآنی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہو
ئے کہا کہ ظلم و بربریت کی دنیا میں راہ نجات قرآن پر عمل سے ممکن ہے ۔

عمر البشیر نے امت اسلامی میں اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وحدت ہی سے قدس کی آزادی ممکن ہے

انہوں نے اختلافات کو اسلام دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہو
ئے کہا کہ استعمار کی پوری کوشش ہے کہ امت کو قرآن مجید سے دور رکھا جائے

دس روز سے جاری ساتویں بین الاقوامی حفظ،تفسیر اور حسن قرآت قرآنی مقابلہ «جایزه خرطوم» گذشتہ روز اختتام کو پہنچا۔
نظرات بینندگان
captcha