ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق داعش کے حوالے سے منعقدہ اجلاس جو اٹلی کے وزیر خارجہ پائولو جنٹیلونی کی سربراہی میں ہورہا ہے امریکی وزیر خارجہ سمیت 23 ممالک جنمیں برطانیہ ، روس م مصر اور تیونس سمیت دیگر کیی اہم ممالک کے وزرایے خارجہ شریک ہیں
داعش مخالف اس اجلاس میں لیبیا اور عراق میں
داعش کی پیشقدمی اور کاروائیوں کو روکنے کے حوالے سے امور اور اقدامات
پر غور کیا جائے گا
داعش کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنا ،تکریت میں امن و امان کی برقراری، دہشت
گرد تنظیم کی مجازی دنیا میں سرگرمیوں کا مقابلہ اور داعش کی مالی امداد روکنا اس اجلاس کے
ایجنڈے میں شامل ہے
لیبیا میں داعش سے
مقابلے کے لیے اتحاد اٹلی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے یہ پہلا
اجلاس ہے
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کو لیبیا کے
وسائل پر قبضہ جمانے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کہ کسی طور پر اس
ملک کے سرمائے کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
سال 2011 میں کرنل قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد
شمالی افریقہ کے اس ملک داخلی جنگوں کا سامنا ہے اور اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش ملک میں موجود وسائل پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہی ہے۔