مصر؛ حفظ قرآن سکھانے والے ایک لاکھ ٹیبلٹ بنانے کا پروگرام

IQNA

مصر؛ حفظ قرآن سکھانے والے ایک لاکھ ٹیبلٹ بنانے کا پروگرام

6:32 - February 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500234
بین الاقوامی گروپ: مصر کی وزارت اوقاف کے مطابق طلباء کو قرآن مجید حفظ کرانے کے لیے خصوصی طور پر ایک لاکھ ٹیبلٹ بنانے کا پروگرام بنایا گیا هے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «egynews.net» کے مطابق مصر کےوزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا کهنا هے که صرف قرآن مجید سکھانے والے والا سوفٹ وئیر اس ٹیبلٹ (tablet) پر اپ لوڈ کیا جائے گا جو حفظ قرآن میں معاون ثابت هوگا

انکا کهنا تھا که الیکٹرونک بک پر بھی کام کیا جارها هے جسمیں سو منتخب خطبے، علما دین سے رابطے اور اسلامی تعلیمات سے متعلق مواد موجود هوں گے

مصری وزیر اوقاف نے «صباح الخیر یا مصر»(صبح بخیر مصر) پروگرام سے گفتگو میں کها : حفظ قرآن کے حوالے سے ماڈرن اسلامی مراکز قائم کرنے پر بھی غور کیا جارها هے اور بیرون ممالک جانے والے علما اور مبلغین کو دیگر غیر ملکی زبانوں سے آشنا کرنے پر بھی اس وقت کام هورها هے


انکا کهنا تھا که جوانوں کی هدایت و رهنمایی کے لیے علمی اور تحقیقی اکیڈمیوں کا قیام پروگرام کا حصه هے

مصری وزیر اوقاف کے مطابق قرآنی مفاهیم پر مشتمل دیگر زبانوں میں شائع شده کتابیں دیگر ممالک میں ارسال کرنا پروجیکٹ میں شامل ہے

نظرات بینندگان
captcha