بین الاقوامی گروپ: شیعه مساجد میں دھماکے آل سعود کی اسلام دشمن پالیسوں کا نتیجه هیں۔
ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامه راجه ناصر عباس جعفری نے شام میں
حضرت زینب سلام اللہ علیہ کے روضہ اقدس کے قریب خودکش دھماکے کے
نتیجے میں چالیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظهار کرتے ہوئے کہا نواسی رسول ۖ کے روضہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے
والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ۔شام اور عراق میں موجوداسلام دشمن قوتیں
اسرائیلی استحکام کے لیے مسلم ریاستوں کے امن کو تہہ تیغ کرنے پرتُلے ہوئے ہیں۔داعش اورالنصره یہود و نصاری کے تصدیق شده ایجنٹ هیں جن کا مقصد اقوام عالم کے
سامنے اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر کے پیش کرنا ہے۔عالم اسلام کو اپنی پوری طاقت
کے ساتھ ان قوتیں اور داعشی فکر کا پرچار کرنے والے عناصر کو کچلنا ہو گا۔اہلبیت رسول ۖ اورصحابہ کرام رضوان اللہ علیا کے مزارات مقدسہ شعائر اللہ ہیں اور ان کی تعظیم واجب ہے۔تحفظ حرمین شریفین کی طرح آئمہ اطہار علیہ السلام کے مزارات اور عالم
اسلام کے دیگر مقدسات کے دفاع کے لیے بھی امت مسلم کی وحدت اور مشترکہ ردعمل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وهشام اورعراق کے استحکام کے لیے بھرپور
تعاون کریں۔اگر ان مذموم عناصر کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے
شدید ترین خطره بن جائیں گے۔