ایکنا نیوز- سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں وہ بھی اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
یمن میں سعودی اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اگر امریکا اور اتحادی ممالک میں شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن پر اتفاق ہوجاتا ہے تو ہم بھی اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے اپنی زمینی فوج وہاں بھیجیں گے۔
دوسری جانب سے روس نے انتباہ کیا ہے کہ سعودی عرب کا یہ اقدام براہ راست اعلان جنگ ہوگا ۔
ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کو بچانے کے لیے یمن جنگ میں شکست سے دوچار سعودی عرب کی یہ دوسری بڑی غلطی ہوگی جسے سعودی خودکشی قرار دیا جاسکتا ہے اور اس اقدام سے ایک بڑی جنگ کے خطرات منڈلاتے نظر آتے ہیں۔