قاری قرآن قاری زاہد گھروں میں بچوں کو قرآن پڑھانے کے نام پر دہشت گردی کی ترغیب دیتا

IQNA

قاری قرآن قاری زاہد گھروں میں بچوں کو قرآن پڑھانے کے نام پر دہشت گردی کی ترغیب دیتا

6:25 - February 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500253
بین الاقوامی گروپ: حساس اداروں نے دہشتگرد تنظیم کیلئے بچوں کو بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، قاری زاہد گزشتہ دو برسوں کے دوران برین واشنگ کر کے سولہ بچے وزیرستان بھیج چکا ہے
ایکنا نیوز- حساس ادارے نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے بچے بھرتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ قاری زاہد نامی ملزم پنجاب کے مختلف علاقوں میں بچوں کو گھروں میں قرآن پڑھانے کے بہانے، ان کی برین واشنگ کرتا تھا اور منتخب بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر آمادہ کرتا تھا۔ ملزم 2013ء سے اب تک 16 بچوں کی برین واشنگ کے بعد تربیت کیلئے وزیرستان بھیج چکا ہے، جبکہ مزید چھ بچوں کو دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha